بدھ,  16 اپریل 2025ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،04 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم ر پورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،04 ملزمان گرفتار، شراب اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے ملزم حمزہ سے 07 لیٹر شراب، ملزم اظہر سے 03 لیٹر شراب، دھمیال پولیس نے ملزم الف جان سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم سید بادشاہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں