راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،05 ملزمان گرفتار، ساڑھے 05 کلو سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسد محمودسے01 کلو 500 گرام چرس، ملزم فرہاد سے 01 کلو 420 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم صداقت سے 01 کلو 400 گرام چرس، صدربیرونی پولیس نے ملزم سعد سے 700 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم یوسف سے 550 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











