اتوار,  22 فروری 2026ء
چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،نقدی 02 لاکھ 50ہزار روپے برآمد
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آر اے بازار پولیس کی کاروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،نقدی 02 لاکھ 50ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم ندیم مسیح کو گرفتارکر لیا، ملزم سے نقدی 02 لاکھ 50ہزار روپے برآمدہوئی،مقدمہ میں ملوث ملزمہ حناٹریزا قبل ازیں گرفتار ہو چکی ہے جس سے نقدی 01 لاکھ روپے برآمد ہوئی تھی،ملزمان سے اب تک مسروقہ رقم 03 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیے جاچکے ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں