راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدر واہ پولیس کی کاروائی، خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس کو متاثرہ خاتون کے خاوند نے درخواست دی کہ ملزم اشتیاق نے اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرکے 20لاکھ روپے اور طلائی زیورات وصول کیے،صدر واہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اشتیاق کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔











