هفته,  05 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،04ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،04ملزمان گرفتار، اسلحہ ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم دوست محمد سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم فیضان سے  پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم عمر جاوید سے پسٹل 30 بور، ملزم ابرار سے  پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں