راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سول لائنز پولیس کی کاروائی،امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طارق کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم سول لائنز پولیس کو 2022 سے مطلوب تھا۔
ایس پی پوٹھو ہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم اور ان کے سہولت کار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











