راولپنڈی (کرائم رپورٹر) بنی پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم 10ہزار روپے، چھینا گیا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان میثم اور سنیل کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مسروقہ رقم 10ہزار روپے، چھینا گیا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











