راولپنڈی(کرائم رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، 15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلا ت کے مطابق واہ کینٹ پولیس کو متاثرہ لڑکے کے چچا زاد بھائی نے درخواست دی کہ ملزم علی حسن نے اس کے کزن کو زیادتی کا نشانہ بنایا،واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے چچا زاد بھائی کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











