اتوار,  22 فروری 2026ء
رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)جاتلی پولیس کی کاروائی،رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم 80 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان عالم شیر، فیاض اور علی حیدر کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعدکی گئی،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں