راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،08 ملزمان گرفتار، چرس ،شراب اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیر ودھائی پولیس نے ملزم عزیز اللہ سے 01کلو200گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم ندیم سے 800گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم راحیل سے 560گرام چرس،نصیرآباد پولیس نے ملزم بختیار سے 380گرام چرس،جاتلی پولیس نے ملزم سجاد سے 20لیٹر شراب،مورگاہ پولیس نے ملزم شاہ رخ سے 04لیٹر شراب،صدر بیرونی پولیس نے ملزم عامر سے 01پستول 32بور معہ ایمونیشن ،رتہ امرا ل پولیس نے ملزم عمیر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔