پیر,  16  ستمبر 2024ء
گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے وہاب گینگ کے 03ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)دھمیال پولیس کی کاروائی،گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے وہاب گینگ کے 03ملزمان گرفتار،14 تولے طلائی زیورات اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے وہاب گینگ کے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں وہاب ، دانیال اورمبشر شامل ہیں ، ملزمان سے 02ہار سیٹ ، 04کڑے ، 04کانٹے اور01لاکٹ سیٹ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعدکی گئی۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے دھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News