پیر,  16  ستمبر 2024ء
راولپنڈی،مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذوہیب قریشی کو گرفتاکرلیا، اشتہاری مجرم سال 2022سے آراے بازا ر پولیس کو مطلوب تھا،مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمہ ثمینہ خان کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرمہ گزشتہ سال سے مورگاہ پولیس کو مطلوب تھی، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News