راولپنڈی(کرائم رپورٹر )آراے بازار پولیس کی کاروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ گرفتار،چوری شدہ رقم 01 لاکھ روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ حنا ٹریزا کو گرفتارکر لیا،ملزمہ سے چوری شدہ رقم 01 لاکھ روپے برآمدہوئی،ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں چوری کی تھی۔
ملزمہ کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔











