اتوار,  22 فروری 2026ء
15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 02ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)رتہ امرال پولیس کی کاروائی، 15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 02ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان عبدالقیوم اور عباد علی نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،رتہ امرال پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا جائے گا،  ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں