جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،09 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،09 ملزمان گرفتار،شراب اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم عامر سے 20 لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم اذکار سے 10 لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ملزم حبیب سے 05 بوتل شراب، آر ا ے بازارپولیس نے ملزم مدثر سے 02 بوتل شراب، کلر سیداں پولیس نے ملزم اشفاق سے 01 لیٹربوتل شراب، مورگاہ پولیس نے ملزم مدثر سے 01بوتل شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم ابراہیم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم موسیٰ سے پسٹل30 بور، روات پولیس نے ملزم عثمان سے رپیٹر 12بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News