جمعه,  22 نومبر 2024ء
عدالت نے قتل اور منشیات کے مقدمات میں03 مجرمان کو سزائیں سنا دیں
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے قتل اور منشیات کے مقدمات میں03 مجرمان کو سزائیں سنا دیں، مجرمان کومجموعی طور پر سزائے موت،21سال قید اور04لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ اور02 لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنائی گئیں۔
 تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میںمجرم گل آفتاب گل کو سزائے موت ، 02لاکھ روپے ہرجانہ اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،مجرم گل آفتاب گل نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے بلال یونس کو قتل کر دیا تھا ،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سال 2022تھانہ نیوٹائون میں درج کیا گیا تھا،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم اسد علی کو 09سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ،مجرم اسد علی کو گزشتہ سال 1800گرام چرس برآمد ہونے پر صدر واہ پولیس نے گرفتار کیا تھا،معزز عدالت نے منشیات کے مقد مہ میں مجرم ساجد حسین کو12سال قید اور03 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی.
مجرم ساجد حسین کو گزشتہ سال 2400گرام چرس برآمد ہونے پر ائیر پورٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمات کی موثر پیروی کی، موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، مجرمان کو قرار واقعی سزائیںدلوانے پرسی پی اوسید خالدہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزما ن کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔

مزید خبریں