راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی کھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والو ں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان ابیل شہزاد اور حبیب الرحمٰن کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 38 لیٹر کھلا پیٹرول اور دیگر سامان برآمدہوا، کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسد کو گرفتار کر لیا ملزم سے 15 لیٹر کھلا پیٹرول اور دیگر سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ قانونی شکنی کے زریعے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔