جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،13ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،13ملزمان گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم طارق سے 780 گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم خضر حیات سے 10 لیٹر شراب، ملزم ضیاء الحق سے 10 لیٹر شراب، ملزم جمشید سے 10 لیٹر شراب، کلر سیداں پولیس نے ملزم فیصل سے 08 بوتل شراب، کینٹ پولیس نے ملزم عمران سے 4.5 لیٹر شراب،گوجر خان پولیس نے ملزم قدیر سے پسٹل9MM معہ ایمونیشن، ملزم سلیم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم خرم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، مورگاہ پولیس نے ملزم حیدر سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم ریحان سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم مبشر سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،کلر سیداں پولیس نے ملزم ثاقب سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں