اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 06 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 06 ملزمان گرفتار،چرس اور شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم رضوان سے 01 کلو 280 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم ذیشان سے 01 کلو 250 گرام چرس، ملزم ارسلان سے 706 گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم عزیز سے 530 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم کامران سے 05 لیٹر شراب،کینٹ پولیس نے ملزم ارشد سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں