اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
وارث خان پولیس کی کاروائی،چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)وارث خان پولیس کی کاروائی،چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں