هفته,  07  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 07 ملزمان گرفتار، 2460 گرام چرس اور 28 لیٹر شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم طیب خان سے 01 کلو 360 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم حسنین سے 01 کلو 100 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم تاج خان سے 08 لیٹر شراب، نیو ٹائون پولیس نے ملزم محمد نواز سے 05 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے 05 لیٹر شراب، مورگاہ پولیس نے ملزم شہزاد سے 05 لیٹر شراب، ملزم شہزاد سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا  ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News