پیر,  16  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،05 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،05 ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم احمد سے پستول 09ایم ایم معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ملزم ارسلان سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم حسن سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم بدر سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم اکمل سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News