پیر,  16  ستمبر 2024ء
صدربیرونی پولیس کی کاروائی،چوری کی واردات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدربیرونی پولیس کی کاروائی،چوری کی واردات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،ملزمان سے چوری شدہ ٹریکٹر اور پانی کا ٹینکر برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صدربیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث 02 ملزمان یاسر اور صداقت کو گرفتارکرلیا، ملزما ن سے چوری شدہ ٹریکٹر اور پانی کا ٹینکر برآمدکر لیا،ملزم یاسر نے اپنے ساتھی صداقت کے ہمراہ ٹریکٹر اور پانی کا ٹینکر چوری کیا تھا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News