پیر,  16  ستمبر 2024ء
ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حسام حیدر کو گرفتارکر لیا، اشتہاری مجرم نے فائرنگ کرکے شہری عدنا ن کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں سال 2020تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News