پیر,  16  ستمبر 2024ء
صادق آباد پولیس کی کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) صادق آباد پولیس کی کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھو ں روپے مالیت کے چوری شدہ طلائی زیورات اور رقم برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم الیاس کو  گرفتارکر لیا، ملزم سے چوری شدہ ہار سیٹ، 05کانٹے،03انگوٹھیاں،کڑا اور رقم 01لاکھ روپے برآمد ہوئی۔
ایس پی راول فیصل سلیم نے صادق آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News