راولپنڈی(کرائم ر پورٹر )راولپنڈی پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 02 مجرمان اشتہاری گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کاشف کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم نے گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی عدنان کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔
بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈینگی لاروہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم احسان اللہ کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال 2022 ء سے بنی پولیس کو مطلوب تھا،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔