بدھ,  15 جنوری 2025ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائی ،14ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائی ،14ملزمان گرفتار، 06کلو کے قریب چرس، 25گرام آئس ،77لیٹر اور02بوتل شراب برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے ملزم عمران سے 01کلو 800 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم ذیشان سے 01کلو260گرام چرس، ملزم نعیم سے 01بوتل شراب ، ملزم افتخارسے 01بوتل شراب ، ویسٹریج پولیس نے ملزم ریحان سے 01کلو360گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم بخت منیر سے 630گرام چرس، چکری پولیس نے ملزم شاہد سے 520گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم عمران سے 350گرام چرس، ملزم ایوب سے 20لیٹرشراب ، ملزم فیضان سے25گرام آئس ،بنی پولیس نے ملزم تابش سے 07لیٹرشراب ، نیوٹائون پولیس نے ملزم سہیل سے 10لیٹرشراب ، صدربیرونی پولیس نے ملزم معروف سے 30لیٹرشراب ، دھمیال پولیس نے ملزم حارث سے 10لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے .
 ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشو ں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں