اتوار,  08  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 07ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 07ملزمان گرفتار،شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم توصیف سے 20لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم مزمل سے 07لیٹر شراب،آر اے بازا ر پولیس نے ملزم ہمایوں سے 05لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم نیاز علی سے 05لیٹر شراب،کلر سیداں پولیس نے ملزم مزمل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم تیمور سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم نوید سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News