جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار،ساڑھے 06 کلو کے قریب چرس اور 160گرام آئس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے ملزم یوسف سے 01کلو50گرام چرس،ملزم تہذیب الحسن سے 01کلو20گرام چرس،ملزم حسن سے 520گرام چرس،سول لائنز پولیس نے ملزم علی سے 01کلو280گرام چرس،ملزم شہزاد سے 01کلو 270گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم عنصر سے 01کلو350گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم خادم حسین سے 160گرام آئس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسو ر کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News