هفته,  23 نومبر 2024ء
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پتریاٹہ پولیس کی اہم کاروائی،معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق پتریاٹہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے دونوں ملزمان وقاص اور انتظار کو گرفتار کیا، ملزم وقاص نے چند روز قبل اپنے سالے انتظار کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے سگے بھائی سجاد کو قتل کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ پتریاٹہ میں درج کیا گیا تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

مزید خبریں