راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سز ا سنادی ، مجرم کو 09سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم طاہر کو جرم ثابت ہونے پر 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم طاہر کو 1500 گرام چرس برآمد ہونے پر ویسٹریج پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، ویسٹریج پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا۔
مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔