اتوار,  19 مئی 2024ء
ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی،اندھے قتل کا معمہ حل، دوست ہی قاتل نکلا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی،اندھے قتل کا معمہ حل، دوست ہی قاتل نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم حمزہ کو گرفتار کیا،  اشتہاری مجرم حمزہ نے اپنے ساتھی عامر کے ہمراہ نشہ آور انجکشن لگا کر ندیم کو قتل کر دیا تھا، ملزمان نے حقائق چھپانے کے لیے نعش کو بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ جولائی 2023 میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم کے ساتھی عامر کو قبل ازیں گرفتار کر کے چالان کیا جا چکا ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News