راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پتریاٹہ پولیس کی کاروائی،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،پسٹل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پتریاٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم حماد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔