هفته,  23 نومبر 2024ء
کہوٹہ میں مسافر بس میں رابری کی واردات کا معاملہ،ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے

راولپنڈی( کرایم رپورٹر)کہوٹہ میں مسافر بس میں رابری کی واردات کا معاملہ،ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، مزاحمت  کے دوران فائرنگ سے 02 مسافر فاروق اور اختر زخمی ہوئے ،زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں فاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر بس حویلی آزاد کشمیر سے براستہ کہوٹہ لاہور جا رہی تھی، ملزمان نے دکھالی کے قریب مسافر بس کو روکااور رابری کی واردات کی،واقعہ کی اطلاع پرایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے،مزاحمت  کے دوران فائرنگ سے 02 مسافر فاروق اور اختر زخمی ہوئے ،زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں فاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔

موقعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے شواہد کی روشنی میں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے کہا کہ ڈی ایس پی کہوٹہ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل کر دی گئی ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں