راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار،02کلو سے زائد چرس،40 لیٹراور 02بوتل شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم ساجد سہیل سے 01کلو860گرام چرس،پتریاٹہ پولیس نے ملزم خضر محمود سے600گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم رفیق سے 20لیٹر شراب، ملزم عدیل سے 01بوتل شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم تہراب سے05لیٹر شراب،ملزم عابد سے 05لیٹر شراب،ملزم فیضان سے 05لیٹر شراب،ملزم رضوان سے 01بوتل شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم محمد عابد سے 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔