هفته,  23 نومبر 2024ء
ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی تھانہ مری میں کھلی کچہری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی تھانہ مری میں کھلی کچہری، ایس ایچ اومری،تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعدادمیں شرکت، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی تھانہ مری میں کھلی کچہری ،کھلی کچہری میں ایس ایچ اومری ،تفتیشی افسران سمیت شہریوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفرنے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر رپورٹ پیش کی جائے،تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے، سروس ڈیلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آئندہ بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں