جمعرات,  02 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،4ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 04ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور چاقو برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم سعد احمد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم شاہ جیل سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، صد ربیرونی پولیس نے ملزم احمد علی سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم فیصل شہزاد سے چاقو برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News