راولپنڈی(کرائم رپورٹر)گوجرخان پولیس کی موثر کاروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش علی اصغر عرف بگا کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 02 کلو 600 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔
منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس پی صد رمحمد نبیل کھوکھر نے گوجر خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔