راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ریس کورس پولیس کی کارروائی، ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں راحد گینگ کے 03ملزمان گرفتار، ملزمان نے چند روز قبل سٹور پر ڈکیتی کے دوران فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنے ساتھی راحد عرف راحیل کو قتل کر دیا تھا،ملزمان سے چوری شدہ02 موٹر سائیکل ، نقدی 16 ہزار روپے اوراسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں راحد گینگ کے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے چند روز قبل سٹور پر ڈکیتی کے دوران فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنے ساتھی راحد عرف راحیل کو قتل کر دیا تھا،ملزمان سے چوری شدہ02 موٹر سائیکل ، نقدی 16 ہزار روپے اوراسلحہ برآمد ہوا،ملزمان ڈکیتی،سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











