اسلام آباد(کرائم رپورٹر)روزنامہ سما اخبار سے منسلک سینئر فوٹوگرافر عدنان الحق بخاری سےگن پوائنٹ پر موبائل ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رپجا) کے سینئر ممبر فوٹو جرنلسٹ عدنان الحق بخاری کے ساتھ گزشتہ روز راول ڈیم چوک کے قریب گن پوائنٹ پر موبائل ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھا نہ شہزاد ٹائون میں درج کرلیاگیا جبکہ ایس ایچ او عظیم منہاس نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کرلیا جائے گا۔
واضح رہے راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رپجا) نے سنیئر فوٹو جرنلسٹ عدنان بخاری کے ساتھ گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی ناصرف بھرپور مذمت کی ہے بلکہ واقعہ کا آئی جی اسلام آباد اور انتظامیہ سے فوری نوٹس لینا کا مطالبہ بھی کیاہے۔
مزید پڑھیں: صدررپجا سہیل ملک کی عباس شبیر کو’ٹیلون ‘ نیوز کا بیوروچیف مقرر ہونے پر مبارکباد