هفته,  27 جولائی 2024ء
راولپنڈی،ائیرپورٹ پولیس کا فوجی ٹاوراورگردونواح میں سرچ آپریشن
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) ائیرپورٹ پولیس کا فوجی ٹاوراورگردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے فوجی ٹاور اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 11گھروں، 64دوکانیں، 03کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور105 افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News