هفته,  27 جولائی 2024ء
مندرہ پولیس کی کاروائی،10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز )مندرہ پولیس کی کاروائی،10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلا ت کے مطابق مندرہ پولیس کو متاثرہ بچے کے دادا نے درخواست دی کہ ملزم عنصر نے اس کے 10سالہ پوتے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،مندرہ پولیس نے متاثرہ بچے کے دادا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم عنصر کو گرفتار کرلیا، متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News