اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پیرودھائی پولیس کی موثر کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پیرودھائی پولیس کی موثر کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 34ہزار روپے اور 02 موٹر سائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوںمیںملوث 03رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں کامران علی، شہاب علی اور محمد عباس شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 34ہزار روپے اور 02موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔

ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔

ایس پی راول فیصل سلیم نے پیرودھائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News