راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز )راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نے قتل اور منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں،مجرمان کو سزائے موت معہ 05لاکھ روپے ہرجانہ، 05سال 06ماہ قید اور 25ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد مجرم نصیر احمد کو سزائے موت اور 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔
مجرم نے فائرنگ کرکے جہانزیب علی کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سال2023تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔
معززعدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عبدالرحیم کو 05سال 06ماہ قید اور25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ، مجرم سے2100گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ پتریاٹہ پولیس نے سال2022میں گرفتار کیا تھا۔
راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چا لان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائی۔
سی پی او سید خالدہمدانی نے مجرمان کوقرار واقعی سزائیں ملنے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی جیت ہے۔