راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 07ملزمان گرفتار،اسلحہ، گیس سلنڈرز، کھلا پیٹرول اور پتنگیں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزم حسنات سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم حسن سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم عامر جبکہ غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے ملزم نجیب کو گرفتا رکرلیا۔
ریس کورس پولیس نے ملزم حسن احمد سے08پتنگیں اور02ڈوریں، کلرسیداں پولیس نے ملزم عبداللہ سے40 پتنگیں جبکہ کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم شہزاد کو گرفتا رکرلیا، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔