هفته,  23 نومبر 2024ء
راولپنڈی،مجرم سے ہیروئن برآمد ہونے پر 14سال قید

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزاسنا دی،مجرم سے ہیروئن برآمد ہونے پر 14سال قید اور05لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا ئی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم امریز خان کو 14سال قید اور 05لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم امریز خان کو پیرودھائی پولیس نے گزشتہ سال 2060گرام ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

پیرودھائی پولیس نے مجرم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چا لان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ۔

سی پی او نے مجرم کوقرار واقعی سزادلوانے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں