هفته,  23 نومبر 2024ء
راولپنڈی،ایس ایس پی آپریشنزکی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

راولپنڈی( روشن پاکستان نیوز)ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں