گوجرانوالہ(دلشاد علی) گکھڑڈاکوئوں چوروں راہزنوں لٹیروں کیساتھ ساتھ تجاوزات اورگرانفروشوں کے نرغے میں سرکاری متعلقہ اداروں کے ذمہ داران صرف اعدادو شمار جمع کرنے تک محدود لوگ ذلیل و خوار شہری و دکاندار روزے میں بحث و تکرار کی گردان پڑھنے پر مجبور جان و مال کے تحفظ اور امن و امان سے لیکر جرائم کو کنٹرول کرنے میں پولیس تھانہ گکھڑ کی اراردگی زیرو +زیرو سے بھی آگے کی ہو گئی ۔
ماڈل پولیس اسٹیشن گکھڑ میں تعینات SHOکی بداخلاقی کا زوال پورے شہر پر مسلسل ڈاکے شہریوں کا مقدر بن گئے گزشتہ روز بھی گکھڑ میں جی ٹی روڈ پر ہونے والی ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات میں مسلح ڈاکو شہری سے 19لاکھ روپے نقدی 30بور پسٹل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ پولیس تھانہ گکھڑ روایتی انداز میں جائے مقام کی نشاندہی بعد ریکارڈ کو یقینی درست بنانے کیلئے موقع پر ہمیشہ کی طرح اپنے وقت پر پہنچی اسی طرح شہر بھر میں تجاوزات کی بہرمار لگی ہوئی ہے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف مکمل تجاوزات کئے بیٹھے بد معاش نام نہاد غریب قبضہ مافیا براجمان ہے اوراوپر سے انکے لگائے سودا سلف فروٹ وغیرہ کے من مانے آسمانوں سے بات کرتے ریٹ شہریوں کو دن دیہاڑے چپ چاپ رہ کر لٹنے پر مجبور رہنے کے مترادف ہے ۔ی
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری،پولیس اور ضلعی انتظامیہ روکنے میں مکمل ناکام
ہاں بھی پولیس تھانہ گکھڑ کی طرح متعلقہ ادارے اسسٹنٹ کمشنر ۔نائب تحصیلدار ۔میونسپل کمیٹی گکھڑ سمیت انجمن تحفظ حقوق شہریاں مکمل خاموش تماشائی نظر آتے ہیں یعنی گکھڑ شہر اور اس سے متصل درجنوں دیہات کے لاکھوں شہری تسلسل کے ساتھ ہونے والی ان زور زبردستی مسلح وارداتوں اور دکانداروں کی خود ساختہ ردہ مہنگائی سے نہ صرف پریشان ہیں بلکہ خوفزدہ ہیں کہ آخر ہمارے شہر میں ہی یہ سب کیوں ہو رہا ہے ۔شہریوں نے DCاور اعلی پولیس حکام سے فوری نوٹس لیکر جلد اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔











