چکوال/تلہ گنگ (روشن پاکستان نیوز) عید کے فوری بعد چکوال اور تلہ گنگ میں منعقد ہونے والی روڈن انکلیو میراتھن ریس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے، جس میں ملک بھر سے قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔
روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد کا کہنا تھا کہ اس بڑے اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈن انکلیو ہمیشہ اسپورٹس مینوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور مستقبل میں بھی ایسے بڑے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
یہ میراتھن مختلف کیٹیگریز پر مشتمل تھی جن میں 10 کلومیٹر، 5 کلومیٹر، 2 کلومیٹر، 1 کلومیٹر اور بچوں کے لیے 100 میٹر ریس شامل تھیں۔ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کی۔
روڈ رنر کے چیئرمین عمر نے دبئی سے خصوصی پیغام میں پاکستان بھر کے ایتھلیٹس کو شرکت کی دعوت دی اور اعلان کیا کہ روڈ رنر کے تمام کھلاڑی روڈن انکلیو کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر محمد راشد اور محمد اشتیاق کیانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے اسپورٹس افسر نبیل نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ادارے کے لیے باعث فخر ہے، جبکہ انہوں نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ظفر اقبال بٹ کی مسلسل حمایت کو بھی سراہا۔
ایونٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی نے تمام منتظمین، سپانسرز اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب میراتھن کے انعقاد میں حاجی الیاس، حاشر چرخال اعوان، عبدالواحد اعوان اور دیگر اہم شخصیات نے کلیدی کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق مستقبل میں بھی چکوال میں مزید بڑے اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔











