اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا تنویر کی جانب سے ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض، چیئرمین او پی ایف قمر رضا شاہ، زاہد مغل اور طارق مخدوم سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی افطار ڈنر کے موقع پر مہمانوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگااس موقع پر میزبان آغا تنویر نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمیں صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ایسے مواقع باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتے ہیںتقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں نے افطار کے بعد باہمی ملاقاتوں اور گفتگو کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور میزبان کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہا











